ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پوتن نے اب مغربی ممالک کو دھمکایا، مداخلت پر سنگین نتائج بھگتنے کی تنبیہ

پوتن نے اب مغربی ممالک کو دھمکایا، مداخلت پر سنگین نتائج بھگتنے کی تنبیہ

Thu, 24 Feb 2022 23:41:22    S.O. News Service

ماسکو،24؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا اور روسی فوج نے یوکرین میں تباہی مچا دی ہے۔ کئی لوگوں کی اب تک موت واقع ہو چکی ہے اور میزائلوں سے مختلف مقامات پر حملے بھی کیے گئے ہیں۔ اس درمیان روسی صدر پوتن نے مغربی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی باہری مداخلت کے لیے سوچے گا تو اس قدر سنگین نتائج بھگتے ہوں گے جو اس نے تاریخ میں کبھی برداشت نہیں کیا ہوگا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پوتن نے اپنے ٹی وی پیغام میں کہا کہ جو بھی باہری اس معاملے میں مداخلت کی سوچ رہا ہے وہ یہ جان لے کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اسے اتنے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے جو اس نے تاریخ میں کبھی نہیں بھگتا ہوگا۔

یوکرین کے خلاف فوجی مہم سے متعلق پوتن کے اعلان کے بعد کیو میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ پوتن کے جارحانہ رخ کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس نے ان سے اپنی توپوں کو روکنے کی گزارش کی تھی۔ گٹیرس نے کہا کہ اگر سچ میں فوجی مہم کی تیاری ہو رہی ہے تو صدر پوتن آپ اپنی فوج کو یوکرین پر حملہ کرنے سے روکیں۔ امن کا ایک موقع فراہم کریں۔ پہلے ہی بہت لوگ مارے جا چکے ہیں۔

پوتن نے اقوام متحدہ جنرل سکریٹری کی گزارش کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹی وی پر کہا کہ وہ یوکرین میں خصوصی فوجی مہم کی اجازت دے رہے ہیں اور یہ مہم یوکرین پر قبضہ کے لیے نہیں ہے۔ پوتن کے ساتھ ہی یوکرین کی فوج سے کہا کہ وہ اپنے اسلحے چھوڑ دیں اور گھر لوٹ جائیں۔ پوتن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے مل رہے خطرے کے لگاتار اشارے کے درمیان روس وجود میں نہیں رہ سکتا ہے۔ روس اور یوکرین کی فوج کے درمیان تصادم کو ٹالا نہیں جا سکتا ہے۔


Share: